وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا گرونانک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے گرونانک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کردیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےملک کی سکھ برادری اور دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھالیا۔
کرتارپور اور ننکانہ صاحب کوموٹرویز کے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
جس کے تحت کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نےسیالکوٹ سے کرتارپورموٹروے کی تعمیر فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ نئی موٹروے کا نام گرو نانک ایکسپریس وے رکھا جائے گا۔
سیالکوٹ سےکرتارپورموٹروے دیگرمنسلک شہروں کے لیےبھی فائدہ مند ثابت ہوگی،جبکہ نارنگ منڈی اور بدو ملہی کے شہری بھی اس موٹروے سے مستفید ہو سکیں گے۔
پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ
عبدالعلیم خان کاکہناتھاکہ گرونانک ایکسپریس وے کےاطراف تھری،فوراورفائیو سٹارہوٹلزتعمیر کیے جائیں گے۔
جس سےیاتریوں کوعالمی معیار کی سہولیات میسرآئیں گی اورسکھ کمیونٹی کو سرمایہ کاری کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔
عبدالعلیم خان نےکہا کہ سکھوں کےمقدس مقامات کے لیےاین ایچ اے عالمی سطح پر مارکیٹنگ کرے گا۔
سکھ کمیونٹی کی انویسٹمنٹ کےلیےلندن،کینیڈا اور امریکا میں تشہیری مہم چلائی جائےگی،جبکہ عالمی روڈ شوز منعقد کرنےکی بھی ہدایت دی گئی ہے
پی ٹی آئی کو دھچکا، 2اہم رہنما عہد ے سے مستعفی
انہوں نےننکانہ صاحب اور کرتارپور کے منصوبے کو گیم چینجر قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی