حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و سہولت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، وزیر قانون
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ اور دنیا بھر میں پاکستان کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ اوورسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ اور معیشت کے معمار ہیں، وفاقی وزیرِ قانون
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور وابستگی قابلِ فخر ہے۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور سہولت کاری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں درپیش مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے۔
یورپی یونین سے تعلقات میں بہتریانہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، جس سے پاکستان کی معیشت اور برآمدات کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیے اوورسیز پاکستانیز کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کونسے اہم اعلانات کیے؟
وزیر قانون نے اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں پاکستانیوں کی انہوں نے ہوئے کہا کے لیے کر رہی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی، اور آن لائن ویزا درخواستوں پر عموماً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر لیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2026 کے دوران تقریباً 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکا آمد متوقع ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 20 ہزار کے قریب تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزا فیس کے خاتمے کے بعد نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی جوڑے بھی اپنی شادی کی تقریبات کیلئے سری لنکا کا رخ کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں
قونصل جنرل نے تعلیمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسکالرشپس فراہم کی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2005 میں آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) طے پایا تھا، تاہم اب بھی بعض تجارتی رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
سنجیوا پٹیوالا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا فیس کے خاتمے سے سیاحت، تجارت اور ثقافتی روابط کو نئی تقویت ملنے کا امکان ہے، جس سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی