کولمبیا میں طیارہ حادثہ، قانون ساز سمیت 15 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
شمال مشرقی کولمبیا میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری فضائی کمپنی ساتینا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مقامی قانون ساز بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:دھمکیوں کے بعد، ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پیٹرو کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا
بیچ کرافٹ 1900 ماڈل کا 2 انجنوں پر مشتمل ٹربو پروپ طیارہ دوپہر سے قبل وینزویلا کی سرحد پر واقع شہر کوکوٹا سے اوکانیا کے لیے روانہ ہوا تھا، جو ایک مختصر پرواز تھی۔
????✈️ Tragedy in Colombia
A Satena flight from Cúcuta to Ocaña disappeared from radar before crashing in remote jungle terrain in northeastern Colombia.
All 15 onboard killed — including 2 crew members, lawmaker Diógenes Quintero & an election candidate.#PlaneCrash #Colombia pic.twitter.com/5sxn7e2Dgy
— GlobeUpdate (@Globupdate) January 29, 2026
فضائی ٹریفک کنٹرول کا طیارے سے پرواز کے 12 منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔
فضائی کمپنی نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور طیارے کا ایمرجنسی بیکن بھی فعال نہیں ہوا تھا۔
ایئرلائن کی جانب سے جاری کی گئی مسافروں کی فہرست کے مطابق مقامی قانون ساز ڈیوجینس کوئنٹیرو، ان کے عملے کے ارکان، اور کارلوس سالسیڈوبھی طیارے میں سوار تھے، جو مارچ میں ہونے والے انتخابات سے قبل کانگریس کے امیدوار تھے۔
مزید پڑھیں: کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اُریبی کے نوعمر قاتل کو 7 سال قید کی سزا
مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں تباہ شدہ طیارہ دکھایا گیا، جس کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
حادثہ جس علاقے میں پیش آیا وہ ایک پہاڑی خطہ ہے جہاں کوکا کے پودے کاشت کیے جاتے ہیں، جو کوکین کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔
اس علاقے میں نیشنل لبریشن آرمی اور کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج کے ایک باغی دھڑے سمیت متعدد غیر قانونی مسلح گروہ سرگرم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
طیارہ حادثہ کولمبیا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: طیارہ حادثہ کولمبیا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔