ایپل رواں برس 20 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کرائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ایپل بظاہر 2026 کو ایک بار پھر مصروف اور ہنگامہ خیز سال بنانے کی تیاری میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمپنی آئندہ 12 ماہ کے دوران 20 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کرا سکتی ہے۔
یہ صرف معمولی اپ ڈیٹس نہیں ہوں گی بلکہ کئی بالکل نئے ڈیوائسز بھی متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے اپنے اے آئی ماڈل کی اپ گریڈیشن کے لیے گوگل سے شراکت داری کرلی
آئی فونز اور آئی پیڈز سے لے کر میکس اور ایپل واچ تک، ایپل کے مداحوں کے لیے بہت کچھ آنے والا ہے۔
میک رومرز کے مطابق، ان مصنوعات میں کچھ غیر معمولی اور مستقبل کی جھلک دکھانے والے گیجٹس بھی شامل ہو سکتے ہیں، جیسے ذاتی نوعیت کی سری کے ساتھ نیا اسمارٹ ہوم ہب، فولڈیبل آئی فون، کم قیمت میک بک جس میں اے 18 پرو چِپ ہو گی۔
Apple to Launch These 20+ Products This Year https://t.
— MacRumors.com (@MacRumors) January 26, 2026
کچھ ڈیوائسز مستقبل کی ٹیکنالوجی کا احساس دلاتی ہیں جبکہ کچھ روزمرہ استعمال کو مزید آسان بنانے کے لیے ہوں گی۔
یہی نہیں بلکہ ہوم کِٹ سیکیورٹی کیمرے بھی متوقع ہیں، بہرحال، شائقین کی نظریں ایپل پر جمی ہوئی ہیں۔
2026 میں 20 نئی ایپل مصنوعات متوقعجون سے قبل ایپل کی کئی مصنوعات میں اپ ڈیٹس متوقع ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 ای کو اے 19 چِپ، میگ سیف اور ڈائنامک آئی لینڈ میں تبدیلیوں کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔
آئی پیڈ ایئر میں ایم3 سے ایم4 چِپ کی جانب منتقلی ممکن ہے، جبکہ عام آئی پیڈ کو اے18 یا اے 19 چِپ بھی مل سکتی ہے۔
میک بک پرو میں ایم 5 چِپس اور تیز رفتار PCIe 5.0 ایس ایس ڈی متوقع ہیں، جبکہ میک بک ایئر بھی ایم5 چِپ کے ساتھ آ سکتی ہے۔
Out of all the products Apple has in the pipeline, the MacBook Pro with the OLED display is at the top of the list in terms of excitement. pic.twitter.com/UMWs7P7kmH
— Sami Fathi (@SamiFathi_) January 29, 2026
اس کے علاوہ کم قیمت میک بک کی بھی بازگشت ہے، جس میں تقریباً 12 انچ اسکرین، اے 18 پرو چِپ اور شوخ رنگ شامل ہو سکتے ہیں۔
میک اسٹوڈیو میں ایم 5 میکس اور الٹرا چِپس متوقع ہیں، جبکہ اسٹوڈیو ڈسپلے میں منی ایل ای ڈی، 120 ہرٹز پرو موشن، ایچ ڈی آر اور اے 19 یا اے 19 پرو چِپ شامل کی جا سکتی ہے۔
ایپل کا نیا اسمارٹ ہوم ہب خاص توجہ کا مرکز ہے، 6 سے 7 انچ اسکرین، ذاتی سری، فیس ٹائم کی سہولت، اور دیوار یا میز پر رکھنے کی صلاحیت کے ساتھ یہ ڈیوائس گھریلو استعمال میں ایپل کے کردار کو بدل سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ہوم کِٹ سیکیورٹی کیمرہ بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
ستمبر کے بعد: آئی فون 18، فولڈیبل آئی فون اور مزیدستمبر کے بعد ایپل کی لانچز مزید دلچسپ ہو سکتی ہیں۔ آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں اے 20 پرو چِپ، مزید پتلا ڈائنامک آئی لینڈ، سادہ کیمرا کنٹرول، متغیر اپرچر والا کیمرا اور سیٹلائٹ ویب براؤزنگ کی سہولت متوقع ہے، 5 جی کے لیے ایپل کا خود تیار کردہ C2 موڈیم بھی شامل ہو سکتا ہے۔
سب سے زیادہ چرچا فولڈیبل آئی فون کا ہے، جس میں 7.7 انچ اندرونی اور 5.3 انچ بیرونی اسکرین، شکن سے پاک ڈیزائن، پاور بٹن میں ٹچ آئی ڈی، اور 2 پچھلے کیمرے متوقع ہیں۔ اسے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایپل فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کرائے گا
ایپل واچ سیریز 12 اور الٹرا 4 میں نئی چِپس، ڈیزائن میں تبدیلیاں اور ممکنہ طور پر ٹچ آئی ڈی شامل ہو سکتی ہے۔
میک بک پرو کو بڑی ری ڈیزائن ملنے کی توقع ہے، جس میں اوایل ای ڈی ڈسپلے، ٹچ اسکرین، ڈائنامک آئی لینڈ، باریک باڈی، ایم6 پرو اور میکس چِپس، اور بلٹ اِن سیلولر کنیکٹیوٹی شامل ہو سکتی ہے۔
ایئر پوڈز پرو 3 میں اے آئی فیچرز کے لیے انفرا ریڈ کیمرے شامل کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔
دیگر متوقع مصنوعات اور اپ ڈیٹسایپل گلاسز، فیس آئی ڈی ڈور بیل، اوایل ای ڈی اسکرین اور واٹر ریزسٹنس کے ساتھ نیا آئی پیڈ منی، ایم 5 چِپس کے ساتھ میک منی، اور 2025 سے مؤخر شدہ ایپل ٹی وی اور ہوم پوڈ منی وائی فائی 7، بہتر سری اور فیس ٹائم کیمرے کے ساتھ بھی متوقع ہیں۔
اگرچہ کچھ مصنوعات محض افواہوں تک محدود رہ سکتی ہیں، مجموعی طور پر 2026 ایپل کے لیے تجربات، جرات مندانہ خیالات اور نئی مصنوعات کا سال دکھائی دیتا ہے۔
تاہم 20 سے زائد ممکنہ لانچز کے ساتھ ایپل ایک بار پھر سرخیوں پر چھانے کے لیے تیار نظر آتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکرین الٹرا ایپل پرو میکس چپس ڈائنامک آئی لینڈ ڈیوائس سیٹلائٹ کیمرا کنٹرول گلاسز میک ویب براؤزنگ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الٹرا ایپل پرو میکس چپس ڈائنامک آئی لینڈ ڈیوائس سیٹلائٹ کیمرا کنٹرول گلاسز میک ویب براؤزنگ ڈائنامک آئی لینڈ متوقع ہیں شامل ہو آئی فون سکتی ہے کے ساتھ اپ ڈیٹس میں ای میک بک کے لیے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔
آج کاروبار کے پہلے نصف حصے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوگیا۔
دوپہر 12 بج کر 5 منٹ پرانڈیکس 170,475.30 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,264.14 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی کشیدگی سے سرمایہ کار محتاط، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی سے دوچار
مارکیٹ میں فروخت کا رجحان آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں نمایاں رہا۔
حب پاور، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور نیشنل بینک جیسے زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز مندی کے ساتھ کاروبار کرتے رہے۔
Market is down at midday ????
⏳ KSE 100 is negative by -1253.65 points (-0.73%) at midday trading. Index is at 170,485.8 and volume so far is 113.98 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/DtJJR8AXhS
— Investify Pakistan (@investifypk) July 24, 2026
جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 2,690.48 پوائنٹس یعنی 1.54 فیصد کمی کے بعد 171,739.45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی نے سرمایہ کاروں میں خدشات بڑھا دیے ہیں، جس کے باعث مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر فروخت دیکھنے میں آئی۔
عالمی منڈیوں میں بھی مندیعالمی سطح پر بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کو نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 100.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
گزشتہ روز اس میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور قیمت مختصر طور پر 102 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
مزید پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟
تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایران سے منسلک حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکروں پر حملوں اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث سامنے آیا، جس سے عالمی تیل کی رسد متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے 60 تجارتی شراکت دار ممالک کی درآمدات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے نے بھی مہنگائی کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔
مالیاتی منڈیوں میں یہ توقع بھی زور پکڑ رہی ہے کہ عالمی مرکزی بینک سخت مانیٹری پالیسی اختیار کر سکتے ہیں۔
سرمایہ کاروں کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ ہفتے ہی شرح سود میں اضافے کا امکان ایک تہائی تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ستمبر میں شرح سود بڑھانے کا امکان تقریباً یقینی سمجھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: لائیو اسٹاک اور زراعت پر توجہ دے کر ایک سال میں معیشت بہتر کی جا سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
ادھر یورپی مرکزی بینک نے اگرچہ اپنی حالیہ میٹنگ میں شرح سود برقرار رکھی، تاہم مالیاتی منڈیوں میں ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات تقریباً 70 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔
ایشیائی منڈیوں میں ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں ایک فیصد، جاپان کے نکی انڈیکس میں 2.9 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آبنائے ہرمز آئل ٹینکر اسٹاک ایکسچینج انڈیکس بحیرہ احمر پاکستان حبیب بینک حوثی سیمنٹ مانیٹری پالیسی میزان بینک نیشنل بینک