گل پلازہ حادثے کے ملبے کی منتقلی میں سنگین غفلت کا انکشاف، نشے کے عادی افراد ہاتھ صاف کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گل پلازہ کے ملبے کی منتقلی کے دوران انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی ہے، جس کے باعث نہ صرف عوامی سلامتی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں بلکہ قیمتی سامان کی حفاظت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملبے میں موجود اربوں روپے مالیت کے سریا اور دیگر دھاتیں کھلے ڈمپروں میں لاد کر مختلف مقامات کی جانب منتقل کی جا رہی ہیں، لیکن اس دوران مناسب نگرانی یا حفاظتی انتظامات نظر نہیں آ رہے۔
رپورٹ کے مطابق ملبے کی منتقلی کے دوران نشے کے عادی افراد نے بھی ملبے سے سریا نکالنے کی کوشش کی، جس سے انتظامی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ڈمپر سے چلتے چلتے سریا نکالتا ہے اور موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
ویڈیوز اور عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر کھلا ہوا ہے اور اس پر کسی قسم کی حفاظتی پابندی یا کورنگ نہیں کی گئی، جس سے چوری اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
شہریوں نے خبردار کیا کہ بھاری دھات اور ملبہ اگر سڑک پر گر گیا تو یہ ٹریفک حادثات اور عوامی خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملبے کی منتقلی کے دوران مناسب نگرانی، ڈمپروں کی کورنگ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی نہ ہونے سے نہ صرف عوامی تحفظ خطرے میں ہے بلکہ اربوں روپے مالیت کے قیمتی سامان کی بچت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اس صورتحال نے انتظامیہ کی کارکردگی اور شفافیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملبے کی منتقلی
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔