data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے مالک فواد سرور نے ٹورنامنٹ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل ٹیم کے نام، لوگو اور قیادت کے حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کر دی ہیں، حیدرآباد فرنچائز کا نام اور لوگو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے، جن کی باضابطہ لانچنگ 11 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئر آکشن کے آس پاس کی جائے گی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فواد سرور نے بتایا کہ ٹیم کی لانچ کے لیے ایک بڑا اور یادگار ایونٹ پلان کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے شائقین کرکٹ کو نئی فرنچائز سے متعارف کرایا جائے گا، حیدرآباد کو پی ایس ایل میں شامل کرنا نہ صرف لیگ کے پھیلاؤ کی علامت ہے بلکہ اس سے ملک کے دیگر شہروں میں بھی کرکٹ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا، اس ایڈیشن میں پہلی بار ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائزز کے طور پر شامل ہیں۔ حیدرآباد فرنچائز نے 1.

75 ارب روپے کی بولی دے کر لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ٹیم کے کپتان کے انتخاب سے متعلق سوال پر فواد سرور نے واضح کیا کہ قیادت کا فیصلہ صرف سینیئرٹی یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا، چاہے کھلاڑی پاکستانی ہو یا غیر ملکی، صرف بڑا نام ہونا کپتانی کے لیے کافی نہیں۔

فواد سرور نے کہا کہ  ہمارا اپنا سلیکشن پروسیس ہے اور مکمل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ کپتان کوئی بھی ہو سکتا ہے، اصل چیز اچھی قیادت ہے،انہوں نے سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لیے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا، اگر موقع ملا تو وہ بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے،یقیناً ہر ٹیم بابر اعظم کو حاصل کرنا چاہے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فواد سرور نے پی ایس ایل جائے گا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان