پی ایس ایل 11: حیدرآباد کی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر اور معروف کرکٹر جیسن گلیسپی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز حیدرآباد کا باضابطہ ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرنچائز انتظامیہ نے ان کی تقرری کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جس کے بعد شائقینِ کرکٹ میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے پی ایس ایل میں شمولیت کے لیے 175 کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کر کے فرنچائز کے حقوق حاصل کیے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی جیسے تجربہ کار کوچ کی تقرری ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
50 سالہ جیسن گلیسپی پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں نیا نام نہیں، وہ اس سے قبل بھی پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اپریل 2024 میں انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، جہاں ان کے تجربے اور حکمت عملی کو سراہا گیا۔ حیدرآباد فرنچائز کو امید ہے کہ گلیسپی کی قیادت میں ٹیم پی ایس ایل میں متاثرکن کارکردگی دکھائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔