شیریں مزاری کا نام دوبارہ ای سی ایل پر ڈال دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق رہنے والی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انھیں وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایک نیا مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں ان کا نام ایک مرتبہ پھر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا گیا ہے۔
شیریں مزاری اس وقت اپنی جیل میں موجود وکیل بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی چھٹہ کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، جنھیں متنازع ٹویٹس مقدمے میں پیکا قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ یہ مراسلہ 5 دسمبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا اور آج بذریعہ کورئیر ان کے پاس پہنچا۔شیریں مزاری کا نام پہلے بھی ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اسے نکال دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سی ایل کا نام
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :