طبی تحقیق میں اہم سنگِ میل، لبلبے کے کینسر کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی طبی تحقیق میں سائنسدانوں کو لبلبے کے کینسر کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی۔
لبلبے کے کینسر کے علاج کے حوالے سے سائنسی دنیا میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسپین میں ہونے والی نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مشترکہ تھراپی کے ذریعے چوہوں میں اس خطرناک مرض کے ٹیومر ختم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔
اس تحقیق کو کینسر کے خلاف جاری عالمی جدوجہد میں ایک امید افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ تحقیق اسپین کے نیشنل کینسر ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے کی، جس کے نتائج معروف سائنسی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لبلبے کا کینسر دنیا کے مہلک ترین کینسروں میں شمار ہوتا ہے، کیونکہ اس میں مریضوں کی بقا کی شرح انتہائی کم ہے اور علاج کے خلاف جلد مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ سائنسدانوں نے کینسر کے پھیلاؤ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے کے راس نامی آنکوجین کے مالیکیولر نظام کے تین مختلف حصوں کو بیک وقت نشانہ بنایا۔ اس حکمت عملی کے نتیجے میں ٹیومر میں طویل عرصے تک نمایاں کمی دیکھی گئی، جو روایتی علاج کے مقابلے میں ایک غیر معمولی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کامیابی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ کینسر کے خلیوں میں عام طور پر پیدا ہونے والی مزاحمت سے بچا گیا، جو عموماً صرف ایک راستے کو نشانہ بنانے سے سامنے آتی ہے۔
تحقیق کے دوران ایک تجرباتی دوا، پہلے سے منظور شدہ کینسر کی دوا اور ایک پروٹین کو ختم کرنے والی دوا کو یکجا کر کے استعمال کیا گیا، جس سے 3 مختلف جانوروں کے ماڈلز میں بغیر کسی بڑے ضمنی اثر کے ٹیومر ختم ہو گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں ہر سال اس قسم کے کینسر کے 10 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آتے ہیں، جب کہ 5 سال تک زندہ رہنے کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ اسی لیے اس تحقیق کو مریضوں کے لیے مستقبل میں نئی امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
محققین نے احتیاط پر بھی زور دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ فی الحال انسانوں پر اس ٹرپل تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز شروع کرنا ممکن نہیں کیوں کہ اس امتزاج کو محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے مزید تحقیق درکار ہے۔ اس کے باوجود سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ تحقیق مستقبل میں نئے علاجوں کی بنیاد بنے گی اور لبلبے کے کینسر کے مریضوں کی زندگی میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لبلبے کے کینسر کے کینسر کے
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔