کراچی:

ملتان سلطانز کی فروخت سے پی سی بی کے خزانے میں 2 ارب روپے سے زائد آنے کا امکان ہے، اس حوالے سے بعض غیر ملکی پارٹیز کی جانب سے نیلامی سے قبل ہی خاصی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جبکہ سابقہ اونر بھی ٹیم کو واپس لینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اونر اور پی سی بی میں اختلافات کی وجہ سے ملتان سلطانز کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی تھی، ابتدا میں بورڈ نے رواں برس 11 ویں ایڈیشن میں فرنچائز کے معاملات خود سنبھالنے کا اعلان کیا، البتہ 2 نئی ٹیموں کی بھاری قیمت پر فروخت کے بعد ارادہ بدل دیا گیا۔

حیدرآباد کو ایک ارب 75 کروڑ جبکہ سیالکوٹ کو ایک ارب 85 کروڑ سالانہ فیس کے عوض بیچا گیا، گزشتہ دنوں ملتان سلطانز کی فروخت کیلیے بھی اشتہار جاری کر دیا گیا تھا، ٹیکنیکل بڈز جمع کرانے کا آخری دن آج (جمعہ) ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فرنچائز حاصل کرنے میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، 2 کمپنیز تو دو ارب روپے تک دینے کو تیار ہیں، البتہ فیصلہ نیلامی کے ذریعے ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ سابقہ مالکان بھی ٹیم واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ میں بھی شامل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں

پی سی بی کا پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا باضابطہ اعلان

پی سی بی نے ملتان سلطانز کو بھی فوری فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

ملتان سلطانز کی فروخت کیلیے دباؤ بڑھ رہا ہے، چیئرمین پی سی بی

بورڈ نے ان سے کہا تھا کہ واجبات جمع کروا دیں ورنہ ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا، اس پر فوری طور پر رقم دے دی گئی تھی، اس وقت ان کا کہنا تھا کہ کیا وہ دیے گئے ناموں سے ہٹ کر ٹیم کا نام منتخب کر سکتے ہیں، جس پر انھیں بتایا گیا کہ ایک ملین ڈالر فیس جمع کرانے کے بعد اگر پی سی بی نے منظوری دی تو ایسا ممکن ہو سکتا ہے، البتہ پھر چند منٹ قبل انھوں نے نیلامی سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابقہ اونر نے پی سی بی کی ایک اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کر کے کہا کہ ویلیوایشن کے بعد سامنے آنے والی فیس ایک ارب 35 کروڑ میں ٹیم واپس کر دی جائے، یہ ٹیم میری ہے اور میرا حق بنتا ہے، البتہ ان کو بتایا گیا کہ اب ایسا ممکن نہیں ہے، ملکیت ختم ہو چکی اس لیے جب بھی نیلامی ہوئی تو اس میں حصہ لینا ہوگا، تب زیادہ بڑی بولی دے کر ایسا کر لیں، اس پر وہ ناراض ہوگئے اور پھر ایک طنزیہ ٹویٹ کر دی۔

بعد میں جب پی سی بی نے نیلامی کا اعلان کیا تو مخصوص حلقوں کی جانب سے رابطے کیے گئے کہ اس سال کیوں ایسا کیا جا رہا ہے، پہلے تو رواں برس خود ٹیم چلانے کا کہا تھا، البتہ حکام اپنے فیصلے پر قائم رہے، اب آئندہ چند روز میں فرنچائز کے مالک کا نام سامنے آ جائے گا، فرنچائز کی سابقہ سالانہ فیس تقریباً ایک ارب 8 کروڑ روپے تھی۔

اس حوالے سے جب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے ملتان سلطانز کے سابقہ اونر کو سوالات ارسال کیے تو انھوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملتان سلطانز کی فروخت پی سی بی ایک ارب

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف