بی جے پی کی نفرت کی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ہے، کنہیا کمار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
چھتیس گڑھ کے رائے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے سماج میں تقسیم اور بداعتمادی بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر کنہیا کمار نے بی جے پی پر سخت طنز کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں دانستہ طور پر نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ چھتیس گڑھ کے رائے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے سماج میں تقسیم اور بداعتمادی بڑھے گی۔ کنہیا کمار نے کہا کہ آج مہاتما گاندھی کا یومِ شہادت ہے اور اس موقع پر پورا ملک اور دنیا انہیں یاد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے سچائی اور عدم تشدد کا جو راستہ دکھایا تھا، وہ آج بھی ملک کے لئے سب سے درست راستہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرگوجا میں کئی برسوں سے غیر سیاسی تنظیمیں مہاتما گاندھی کی یاد میں پروگرام منعقد کرتی آ رہی ہیں، جو سماجی ہم آہنگی کی علامت ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر نفرت پھیلا رہے ہیں تاکہ ان کی سیاست چلتی رہے، لیکن اب عوام پہلے سے زیادہ باخبر اور باشعور ہو چکی ہے۔ اسی وجہ سے نفرت پر مبنی سیاست خطرے میں ہے اور زیادہ دیر تک کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کنہیا کمار کے مطابق مہاتما گاندھی نے ہمیشہ تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی، مگر آج ملک میں مذہب کی بنیاد پر سیاست کو ہوا دی جا رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ آج ملک میں ناتھورام گوڈسے جیسی سوچ کو سیاست میں جگہ دی جا رہی ہے، جو نہایت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مہاتما گاندھی کو صرف سال میں ایک دن نہیں بلکہ روزانہ یاد کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہو اور تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہ سکیں۔
بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما بھی اسی ملک کے شہری ہیں اور انہیں ہندوستان کی تاریخ کا بخوبی علم ہے، اس کے باوجود وہ ایسی سیاست کر رہے ہیں جو ملک کو تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چل کر ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے دو برادریوں کے درمیان ٹکراؤ پیدا کرنا غلط ہے۔ ملک میں امن قائم رہنا سب کے مفاد میں ہے، کیونکہ خراب ماحول کا نقصان براہِ راست عوام کو ہوتا ہے، اس لئے نفرت کی سیاست کو جلد از جلد بند کیا جانا چاہیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نفرت کی سیاست کنہیا کمار بی جے پی ملک میں
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔