بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 28 سالہ خاتون نے شوہر کے معمولی مذاق پر دل برداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ لکھنؤ کے علاقے اندرا نگر میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت تنو سنگھ کے نام سے ہوئی۔

جو ماڈلنگ کے شعبے میں اپنا نام بنانا چاہتی تھی۔ جس سے وہ شہرت حاصل کرسکے۔ وہ دن سجتی سنورتی رہتی تھی اور آئینے کے سامنے ماڈلنگ کرتی۔

تاہم خاتون کے شوہر اور سسرال والے اس شوق سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے بلکہ تنو کی حوصلہ شکنی کرتے رہتے تھے۔

واقعے والے دن بھی تنو سنگھ اپنے خوابوں اور ان کی تعبیر کے بارے میں بلند بانگ دعوے کر رہی تھی اور اپنے حسن کے قصیدے پڑھ رہی تھی۔

یہ سب سُن کر تنو کے شوہر راہول سنگھ نے اپنے گھر والوں اور خاندان کے دیگر افراد کے سامنے مذاق میں بیوی کو بندریا کہہ کر پکارا۔

اہل خانہ کے بقول تنو کو شوہر کا یہ مذاق اتنا ناگوار گزرا کہ وہ فوراً غصے میں اپنے کمرے میں چلی گئیں اور اندر سے کنڈی لگالی۔

شوہر راہول اور گھر والوں نے سمجھا کہ کچھ دیر میں وہ واپس آجائے گی لیکن کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئی تو راہول نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا۔

تھوڑی دیر قبل ہنسی مذاق کرنے والے راہول نے کمرے کا منظر دیکھا تو اس پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ اس کی بیوی تنو کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور اہل خانہ کے بیانات بھی قلم بند کرلیے۔

میڈیا سے گفتگو میں پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ تنو سنگھ ماڈل بننے کا خواب دیکھ رہی تھی اور وہ اپنے حسن اور شخصیت کے بارے میں بہت حساس تھیں۔

تفتیشی افسر کے بقول اسی لیے شوہر کے اس تبصرے نے تنو کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا اور اس نے انتہائی قدم اُٹھالیا۔

پولیس نے اس بات کی بھی جانچ کی کہ میاں بیوی کے درمیان پہلے سے کوئی تلخی موجود تھی اور سسرال والوں کے مبینہ ظلم یا رویے کے باعث تو خودکشی نہیں کی تاہم اس کے شواہد نہیں ملے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رہی تھی

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری