Jasarat News:
2026-07-24@02:02:38 GMT

آسٹریلیا: جنگلات میں آتشزدگی‘ پورا گاﺅں بجلی سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

آسٹریلیا: جنگلات میں آتشزدگی‘ پورا گاﺅں بجلی سے محروم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینبرا: آسٹریلیا کے جنوب مشرقی خطے میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر نے جنگل میں لگی ہوئی آگ بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو کی شدت مسلسل 5 روزسے جاری ہے،جہاں قریبی جنگل میں پیدا ہونے والی آتشزدگی کی وجہ سے بجلی کے گرڈ پر دباو¿ پڑنے کے باعث پورا گاﺅں، جس میںہزاروں عمارتیں ہیں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گرمی کی شدت میں کمی کی کوئی توقع نظر نہیں آ رہی ہے۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ آبادی کے لحاظ سے ملک کی دوسری بڑی ریاست ہے۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران