کے پی میں منفرد نمبر پلیٹ خریدنے والے شہری کی ڈی جی ایکسائز سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
محکمہ ایکسائزو ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی جانب سے 27 جنوری 2026 کو منعقدہ “من پسند نمبر پلیٹس” کی نیلامی میں ریکارڈ ساز قیمت ڈیڑھ کروڑ (1.5 کروڑ) روپے میں منفرد نمبر پلیٹ “وزیر ون (Wazir-1)” خریدنے والے شہری حاجی رحمان وزیر نے پشاور کا دورہ کرکے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عبدالحلیم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ کے پی میں منفرد نمبر پلیٹ ’وزیر-ون‘ کی نیلامی جیتنے والے شہری کی ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان سے ملاقات ہوئی جس میں عبدالحلیم خان نے شہری کو خوس آمدید کہا۔ محکمہ ایکسائزو ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی جانب سے 27 جنوری 2026 کو منعقدہ “من پسند نمبر پلیٹس” کی نیلامی میں ریکارڈ ساز قیمت ڈیڑھ کروڑ (1.
ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ شہریوں کو من پسند نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے ایسا نظام فراہم کیا جائے جو مکمل طور پر شفاف، آسان اور قابلِ اعتماد ہو۔ انھوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کے ہدایات ہیں کہ عوام کی خدمت میں کوئی کثر باقی نہ رہے اور انھیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ کی یہ ریکارڈ نیلامی شہریوں کے اعتماد کا عملی اظہار ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے مزید کہا کہ یہ نیلامیاں نہ صرف خزانے میں ریونیو اضافہ کا مؤثر ذریعہ ہیں بلکہ گاڑیوں کے شوقین افراد کو قانونی، باقاعدہ اور محفوظ طریقے سے اپنی پسند کی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے ‘من پسند نمبر پلیٹس’ کی نیلامی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی باقاعدگی کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور شفافیت کا یہ نظام مزید مضبوط ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایکسائز عبدالحلیم خان میں منفرد نمبر پلیٹ من پسند نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز ڈی جی ایکسائز والے شہری کی نیلامی کہا کہ
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔