فرانس کے آخری اخبار فروش علی اکبر کو ایوارڈ ملنے پر فرانسیسی سفارتخانہ کا اظہار تہنیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
فوٹو: سوشل میڈیا۔فرانسیسی سفارتخانہ اسلام آباد
پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے فرانس کے آخری اخبار فروش علی اکبر کو ایوارڈ ملنے پر تہنیت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان فرانسیسی سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی صدر نے ایلیزے پیلس میں علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ سے نوازا۔ علی اکبر کی زندگی وقار، محنت اور عمر بھر کی خدمت کی ایک شاندار مثال ہے۔
ترجمان کے مطابق علی اکبر کی جدوجہد اور کامیابی ہم سب کیلئے باعثِ ترغیب اور حوصلہ افزا ہے۔
فرانسیسی سفارتخانے نے علی اکبر کونیشنل آرڈر آف میرٹ سے نوازانے کی تصاویر بھی جاری کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فرانسیسی سفارتخانہ علی اکبر
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔