حیدرآباد ،جئے سندھ تحریک مرکز اور قوم پرست سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جئے سندھ تحریک مرکز اور قوم پرست سیاسی قیدیوں کے ورثاء نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے حیدرآباد جیل انتظامیہ کے خلاف سورہیہ سندھی، امتیاز میرانی، حسین قمبرانی، عزیز شاہ، شاہجہاں میرانی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ 21 جنوری کو حیدرآباد سینٹرل جیل میں قید قوم پرست سیاسی قیدیوں سہیل میرانی، مہران میرانی، فراز چانڈیو، ہالار چانگ اور دیگر کو زبردستی ان کے کپڑے اتار کر تشدد کے بعد غیر قانونی طور پر کراچی سینٹرل جیل اور میرپورخاص جیلوں میں منتقل کیا گیا جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے تحت کسی ایسے قیدی کو دوسرے شہر کی جیل میں منتقل نہیں کیا جا سکتا جس کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ورثاء کی جانب سے قیدیوں کی دیگر شہروں کی جیلوں میں منتقلی کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی اور میرپورخاص جیلوں میں منتقل کیے گئے قوم پرست سیاسی قیدیوں کو حیدرآباد جیل منتقل کرکے جلد رہا کیا جائے اور راشی جیل انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قوم پرست سیاسی قیدیوں
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔