data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے 12 فروری تک آٹو گیجنگ سسٹم (اے ٹی جی) کی تنصیب کی شرط نے پیٹرولیم ڈیلرز میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ڈیلرز نے خبردار کیا ہے کہ فارمز کی تجدید کو اس سسٹم سے مشروط کرنے کی وجہ سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس مرحلہ وار غیر قانونی ہو سکتے ہیں۔ جمعرات کو چیئرمین پی پی ڈی اے عبدالسمیع خان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو واضح کیا کہ حکومت نے فارمز کی تجدید کو آٹو گیجنگ سسٹم سے لنک کر دیا ہے جبکہ اس کی تنصیب ڈیلرز کی نہیں بلکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شفافیت کے لیے اس ڈیجیٹل نظام کا خیرمقدم تو کیا لیکن بتایا کہ ملک بھر کے 14 ہزار پمپس کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے 40 ارب روپے کی خطیر سرمایہ کاری درکار ہے۔ ایک ٹینک پر اس سسٹم کی لاگت 40 سے 50 لاکھ روپے ہے جو ڈیلرز کے بس سے باہر ہے۔ وائس چیئرمین طارق حسن نے کہا کہ موجودہ مہنگائی‘ بجلی کے بھاری بلوں اور عملے کے اخراجات کے باعث ڈیلرز کے لیے کاروبار چلانا مشکل ہو رہا ہے‘ اوپر سے ای سی سی سے منظور شدہ ڈیلر مارجن بھی تاحال نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت اور او ایم سیز اس مالی بوجھ کو اٹھائیں‘ بصورتِ دیگر ڈیلرز پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی