اسکل ٹریننگ شہید بینظیر بھٹو کا وژن تھا‘سینیٹر روبینہ خالد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کراچی میں بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کا دورہ اور مختلف اقدامات، منصوبوں اور تربیتی پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور ان کے گھرانوں کے افراد کے لیے مختلف شعبہ جات میں سکل ٹریننگ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے، نیز دونوں اداروں کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ سندھ میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے گھرانوں کے افراد کے لیے سکل ٹریننگ کے تحت پانچ ہزار افراد کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ اس سے قبل تین ہزار افراد کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ان تربیتی پروگرامز کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کو ہنر مند بنا کر خود کفیل بنانا اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سکل ٹریننگ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن تھا۔ انہوں نے شہید بی بی کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہنر آپ کا سرمایہ ہے’’۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آج عالمی سطح پر ہنر مند افرادی قوت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں اپنے نوجوانوں اور خواتین کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل موجود ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ادارے باہمی اشتراک اور آپسی تعاون کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے اور سکل ٹریننگ کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں مکمل آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بیرونِ ملک روزگار کے حصول کے لیے بین الاقوامی معیار کی سرٹیفکیشنز نہایت ضروری ہیں، لہٰذا تربیتی پروگرامز میں ان سرٹیفکیشنز کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سینیٹر روبینہ خالد نے سکل ٹریننگ نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ