تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع کراچی کا اجلاس‘ سالانہ منصوبہ بندی کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع کراچی کی مجلسِ انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس صدرِ ضلع نادرا نوید کی صدارت میں ارقم اسلامک سینٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی انتظامیہ کے فیصلوں کی روشنی میں ضلع کراچی کی سالانہ پلاننگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دعوتی و تنظیمی مقاصد کیلیے ٹاؤنز کے صدور اور سیکرٹریوں کی نامزدگی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی کارروائی سیکرٹری حمنہ نشتر نے چلائی جبکہ اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدرمجلس نادرا نوید نے اپنے خطاب میں ضلع کی مجموعی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ اور اخلاقی تربیت تنظیم کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات بشمول بیت المال‘ نشر و اشاعت اور “ینگ لیڈر فورم” کی کارکردگی اور نئی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی بحث کی گئی تاکہ نوجوان اساتذہ کو تنظیمی ڈھانچے میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی سینئر رکن شگفتہ بیگم نے بیت المال کی اہمیت اور راہِ خدا میں مال خرچ کرنے (انفاق) پر زور دیا۔ انہوں نے اراکین کو ترغیب دی کہ وہ اپنے وسائل کو تنظیم کی فلاح اور تعلیمی مقاصد کے لیے وقف کریں تاکہ ایک مضبوط تعلیمی معاشرہ وجود میں آ سکے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے متعلقہ ذمے داران کو ہدایات جاری کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
چولپون آتا (کرغزستان): ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔
اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔
ایران 2023 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔
وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
We are in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, to participate in the meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Member States.
Iran attaches great importance to the SCO and similar multilateral arrangement, which represent a vital force for… pic.twitter.com/CCGd7mxcL8
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔