Jasarat News:
2026-07-24@13:41:59 GMT

ضلع غربی میں مساجد کے باہر بڑے پیمانے پر احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت کراچی کی ابتر صورتحال، بڑھتے ہوئے حادثات اور گل پلازہ جیسے دلخراش سانحات پر حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کے خلاف ضلع بھر کی بڑی مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سندھ حکومت اور میئر کراچی کی نااہلی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مہم کے سلسلے میں سب سے بڑا مظاہرہ جامع مسجد سلمان فارسی کے باہر ہوا، جس سے امیر ضلع مدثر حسین انصاری نے خطاب کیا۔مدثر حسین انصاری نے اپنے خطاب میں سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ کا واقعہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ کرپٹ نظام اور انتظامیہ کی بدترین نااہلی کا نتیجہ ہے جس نے درجنوں خاندانوں کے چراغ گل کر دیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں کے زیاں پر وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی فی الفور اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں کیونکہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو پینے کے صاف پانی، ٹریفک کی روانی اور بنیادی ڈھانچے جیسی سہولیات سے محروم کر کے شہر کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔ مدثر انصاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل یکم فروری کو ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کریں کہ یہ شہر اب مزید ناانصافی اور لاقانونیت برداشت نہیں کرے گا۔مظاہروں سے جماعت اسلامی اسلامی کے منتخب یوسی چیئرمین عطائے ربی‘ حاشر عمر، کرامت علی، زاہد اقبال ‘ یوسی 2 کے چیئرمین نورالاسلام ودیگر نے خطاب کیا۔ جامع مسجد اسلامیہ، الخلیل مارکیٹ کے باہر مظاہرے سے ناظم علاقہ یوسی 6 بلال نصیر ‘ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی میں اپوزیشن لیڈر و وائس چیئرمین یوسی 6 زاہد اقبال اور ناظم حلقہ ارمان ناصر نے بھی خطاب کیا، حلقہ صابری چوک یوسی 5اورنگی ٹاؤن کے تحت جامع مسجد مدینہ اور جامع مسجد فردوس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ نائب ناظم علاقہ عثمان اور مزمل حسین انصاری نے خطاب کیا ۔ یوسی ون میں خیرآباد ‘علاقہ یوسی 3 جامع مسجد اسلامیہ ‘ حلقہ صادق آباد یوسی 7میں جامع مسجد عثمانیہ کے باہر احتجاج کیا گیاجاوید حسین اور ناظم حلقہ زاہد معین نے خطاب کیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے خطاب کیا کے باہر

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کا ایس سی او سمٹ میں خطاب
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی