City 42:
2026-07-24@02:06:14 GMT

 حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر 

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

ویب ڈیسک : رواں برس حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر آگئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج سعودی ویزا بائیو ایپ سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک جلد مکمل کرلیں کیونکہ حج ویزا کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے,  ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہوسکے تو سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل کروالیں، بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزا نہیں لے گا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حاجی کیمپ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حج کے دونوں مراحل میں تربیت میں شرکت لازمی ہے اور بغیر تربیت عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔

حج تربیتی ورکشاپ 200 سے زائد مقامات پر جاری ہیں، وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ تربیت کا پہلا مرحلہ 14 فروری تک جاری رہے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ ماہ رمضان کے بعد منعقد ہوگا۔

سردار یوسف نے کہا تھا کہ حج تربیت عازمین کو مناسک حج کی درست ادائیگی، سعودی قوانین اور انتظامات سے آگاہی، ہجوم کے دوران حادثات سے بچاؤ، نظم و ضبط، صبر اور اجتماعی عبادت کا شعور فراہم کرتی ہے۔

ہزارہ ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بغیر تربیت حج میں غلطیوں اور بدنظمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بائیو میٹرک تھا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل