پاکستان فلم انڈسٹری کے دو ستاروں نے فلموں کے سنہری دور کی یادیں تازہ کیں۔
ماضی کی مشہور ہیروئن زیبا بیگم نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر لیجنڈری ولن اداکار مصطفیٰ قریشی کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا۔ زیبا بیگم خود بھی 600 سے زائد فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں اور اس موقع پر فلمی کیریئر کے سنہری دنوں کی باتوں میں محفل گر گئی۔
زیبا بیگم نے کہا کہ مصطفیٰ قریشی اور مرحوم محمد علی صاحب کے درمیان گہری دوستی تھی اور آج کے اس اجتماع میں ہم نے ربینہ قریشی کو بھی یاد کیا۔
مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ ان کی بیگم ربینہ قریشی اور زیبا بیگم کے درمیان بھی بہت قریبی دوستی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے زمانے کے زیادہ تر ساتھی اداکار دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور فلم انڈسٹری کا موجودہ حال بھی مختلف ہے۔
زیبا بیگم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور ایک بار پھر لوٹے گا اور نئے دور کے فنکار اس روشنی کو برقرار رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زیبا بیگم

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟