Jasarat News:
2026-06-02@22:27:15 GMT

ایران کے 2شہروں میں دھماکے: 5افراد جاں بحق ، 14زخمی ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران میں دھماکو ں سے 5افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق معروف بندرگاہ بندر عباس میں واقع رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 1 شخص جاں بحق اور 14 شہری زخمی ہوئے۔جبکہ شہر اہواز میں بھی رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کے مطابق 4 منزلہ عمارت میں ہونے گیس کا دھماکا ہوا، عمارت کے ملبے سے 3 سالہ بچے اور 1 خاتون کو بچالیا گیا ہے۔ دوپہر کے وقت بندرگاہی شہر بندر عباس کے جنوبی حصے میں واقع رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا تھا، متاثرہ عمارت سے تمام رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے دھماکے کی ویڈیوز بھی شیئرز کی ہیں اور ساتھ ہی دھماکے میں پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا

اپنے ایک جاری بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج "بحرین" کی وزارت داخلہ نے نام نہاد علاقائی سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اپنے شہریوں کو تا حکم ثانوی "ایران" اور "عراق" کے سفر سے روک دیا۔ مذکورہ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بحرین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ جس کا مقصد ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور بحرینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران کے خلاف کھلی امریکی و صیہونی جارحیت میں بحرین برابر کا شریک ہے۔ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ بھی اسی ملک میں موجود ہے۔ ان اڈوں کے خلاف ایران کی جوابی کاری ضربوں نے بحرین کو شدید متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے اُسے اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں کہ درست سفارتی فیصلوں کی بجائے "منامہ" اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ جس سے اُسے مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور