data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور عوام کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کرو، جس دن عوام نے انصاف اپنے ہاتھ میں لیا تو کسی کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 صوابی میں ا سٹریٹ موومنٹ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کے جذبات اور غصہ ہے، میرا غصہ اور جذبات قوم سے زیادہ ہیں لیکن ہمارے کچھ بڑے ہیں، ان بڑوں نے ہمارے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔

 میں آپ کو اور ان کو بتانا چاہتا ہوں یہ ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہوئے ہیں اس دھاگے کو توڑنے میں دیر نہیں لگے گی کیوں کہ نوجوانوں کا جذبہ عروج پر ہے۔

 ان نوجوانوں اور عمران خان کے درمیان کچھ لمحے ہیں، تھوڑا انتظار کریں کچے دھاگے توڑ کر عمران خان کو رہا کروائیں گے۔

سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ ہمیں ہمارے بڑوں نے تہذیب سکھائی ہے ہمیں عمران خان نے تربیت دی ہے ہم بڑوں کا احترام کرتے ہیں تمہاری طرح نہیں جس نے پاکستان بنایا اسی قائد اعظم کی تم نے نافرمانی کی ہے۔

 ایک بات تم نے نہیں مانی ،تم آئین کو قانون کو نہیں مانتے ،اس فیڈریشن کے ساتھ اور ادارے کے ساتھ قانون اور آئین نے ہی لوگوں کو جوڑ رکھا ہے جسے تم نہیں مانتے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے لیڈر عمران خان کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے، میرے لیڈر کی بیماری کو پوری قوم سے، فیملی سے اور ذاتی معالجین سے چھپا کر رکھا گیا۔

 پھر جب اعتراف کیا گیا تو ہم نے فیملی اور ذاتی معالجین کی ملاقات کا مطالبہ کیا جسے پورا نہیں کیا گیا، ایک دن اور ایک رات ہم نے اڈیالہ کے باہر گزارا، دوسرا دن ہم نے سپریم کورٹ کے باہر گزارا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا۔

 ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستانیو! عمران خان آپ کا لیڈر ہے، آپ نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے، میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں ہم غیرت مند لوگ ہیں۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن