Jasarat News:
2026-07-24@02:34:06 GMT

لاہور:گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے،نوجوان اوربچہ لہولہان

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

لاہور:گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے،نوجوان اوربچہ لہولہان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات میں ایک نوجوان اور ایک کم عمر بچہ زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

تازہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں پیش آیا، جہاں فیصل منظور نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک اس کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فیصل منظور کے گلے پر 14 ٹانکے لگائے گئے ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹائون میں بھی پتنگ بازی کے دوران ڈور پھرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

10 سالہ محمد مصطفی آفندی ویلنشیا ٹائون کے ایل بلاک پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کے گلے پر پتنگ اڑانے والی ڈور پھر گئی۔

یہ واقعہ شام تقریباً سات بجے پیش آیا، اس وقت اندھیرا ہو چکا تھا۔

خوش قسمتی سے بچے کو معمولی کٹ لگا اور وہ سنگین زخم سے محفوظ رہا۔ طبی امداد کے بعد بچے کو اسی شام ڈسچارج کر دیا گیا۔

ویلنشیا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کی نشاندہی کرنے اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر بھر میں غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلے پر

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا