ڈکی بھائی ’’جیل کے کھانے‘‘ کے گُن گانے لگے، مداحوں کو بھی مشورہ دے ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایک غیر متوقع بات کہہ دی۔
حالیہ سماعت کے موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جیل میں فراہم کیا جانے والا کھانا نہ صرف صاف ستھرا بلکہ صحت کے اصولوں کے مطابق بھی ہوتا ہے، جس کا مثبت اثر ان کی صحت پر پڑا۔
عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب ایک رپورٹر نے ان کے وزن کم ہونے سے متعلق سوال کیا تو ڈکی بھائی نے جواب دیا کہ جیل کا کھانا کافی صحت بخش ہوتا ہے، حتیٰ کہ مذاقاً یہ بھی کہا کہ وزن گھٹانے کے خواہش مند افراد کو چاہیے کہ یا تو جیل سے آٹا منگوا لیں یا خود جا کر لے آئیں۔
ڈکی کا کہنا تھا کہ عام طور پر لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ قیدیوں کو محض روٹی اور پانی دیا جاتا ہے، یا شاید روٹی بھی پوری نہیں ملتی، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ جیل کا کھانا حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ جیل کے کھانے کی تشہیر کر رہے ہیں، تو ڈکی بھائی نے کہا کہ جیل کے بارے میں تشہیر کرنے جیسا آخر ہے ہی کیا۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی۔
اسی کیس سے متعلق عدالتی پیش رفت میں ایڈیشنل سیشنز جج منصور احمد قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کر دی۔ سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کیس کا ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کی اور مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی کے باعث پیش نہیں ہو سکا۔
ڈکی بھائی خود بھی مبینہ طور پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کے معاملے میں زیرِ تفتیش ہیں۔ انہیں پہلی مرتبہ 17 اگست 2025ء کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں این سی سی آئی اے حکام نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس جوئے کی ایپس کی تشہیر کی اور ممکنہ طور پر اس سے منسلک مالی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2025ء میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی، جس کے بعد 26 نومبر کو انہیں رہا کر دیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے بعد میں کیس کا ریکارڈ اور چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جبکہ ضبط شدہ آلات کی واپسی سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈکی بھائی کہ جیل
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔