جاپان و جنوبی کوریا کا باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: جاپان اور جنوبی کوریا نے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے دفاع نے دوطرفہ تعاون سمیت سالانہ مذاکرات کے لیے باہمی دوروں پر مکمل اتفاق کرلیا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق جاپانی وزیرِ دفاع نے ٹوکیو میں جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے یوکوس±وکا بحری اڈے پر اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب آن گیو بیک سے کوئی ایک گھنٹہ ملاقات کی، جس میں کوئزومی نے کہا کہ خیالات کے تبادلے اور باہمی اعتماد کے رشتے کو مستحکم بنائیں گے ۔ رہنماو¿ں نے دفاعی تعاون اور باہمی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر سال باہمی دوروں اور ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے، جہاں سیکورٹی کی صورتحال روز بروز مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے اتفاق کیا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کے لیے
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔