بیانیے کی جنگ، داخلی آزمائش اور ایران کی ثابت قدمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: ایران میں اصلاحات جاری ہیں اور معاشرہ جمود کا شکار نہیں۔ عوامی شعور، فکری بحث اور سیاسی مشاورت کے ذریعے ایران نے اپنے اندرونی چیلنجز کو کم کیا۔ یہ عمل ایران کی مزاحمت کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ایران کی مزاحمت صرف عسکری یا سیاسی نہیں ہے۔ یہ ایک فکری اور نظریاتی جدوجہد ہے۔ اصل معرکہ سرحدوں پر نہیں بلکہ ذہنوں اور بیانیوں میں ہے۔ بیرونی دباؤ اور داخلی آزمائش کے امتزاج کو سمجھے بغیر ایران کی ثابت قدمی کو سمجھنا ممکن نہیں۔ کسی بھی قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ بیرونی دشمن نہیں، بلکہ داخلی فکری انتشار ہے۔ ایران کی کہانی زوال کی نہیں بلکہ صبر، شعور، قیادت اور فکری مقاومت کی مسلسل جدوجہد کی داستان ہے۔ تحریر: محمد حسن جمالی
عالمی سیاست آج ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ طاقت کے اظہار کا میدان اب صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہا۔ دنیا کے نقشے پر سیاسی اور عسکری محاذ کے ساتھ ساتھ، بیانیہ اور میڈیا کا کردار بھی برابر مؤثر ہوگیا ہے۔ عالمی طاقتیں اب معاشی پابندیوں، سفارتی دباؤ اور ثقافتی و ابلاغی اثرات کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کر رہی ہیں۔ ایسے میں کسی ملک کے حالات کو صرف خبروں، رپورٹس یا فوری تجزیوں کی بنیاد پر دیکھنا اکثر گمراہ کن ثابت ہوتا ہے۔ ایران کا معاملہ اسی پیچیدہ عالمی منظرنامے میں اہمیت رکھتا ہے۔ اس ملک کی صورتحال صرف اقتصادی یا سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک طویل، داخلی اور بیرونی آزمائشوں کا مجموعہ ہے۔ ایران کی داخلی پالیسیوں، معاشرتی رویوں اور نوجوان نسل کی سوچ کو سمجھنا اس کی مزاحمت اور استقامت کے اصل سبب کو جاننے کے لیے ضروری ہے۔
پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران گذشتہ کئی دہائیوں سے امریکی دباؤ، اقتصادی پابندیوں اور عالمی محاذ آرائی کا سامنا کر رہا ہے۔ ہر نئے امریکی صدر نے ایران کے لیے نئی پالیسی اور نئی پابندیاں متعارف کرائی ہیں، مگر ایران نے ہر موقع پر اپنی خود مختاری اور سیاسی فیصلوں کا پوری بصیرت سے دفاع کیا ہے۔ ایران کی مزاحمت فقط فوری ردعمل یا عارضی حکمت عملی نہیں، بلکہ ایک گہری اور منظم فکری حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ایرانی قیادت نے داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر واضح اور مستقل اصولوں پر عمل کیا ہے، جس نے ملک کو کئی بحرانوں سے نکالا ہے۔ اس مزاحمت کا محور عسکری طاقت سے زیادہ نظریاتی اور فکری استقامت ہے۔ ایران نے عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود اپنی قوم کو متحد رکھا اور اپنی ثقافتی اور مذہبی شناخت کو محفوظ رکھا۔
ایران کے مسائل صرف بیرونی دباؤ تک محدود نہیں ہیں۔ سب سے بڑا خطرہ داخلی سطح پر پیدا ہوا ہے۔ ایک معاشرے کے اندر موجود فکری منافقت اور دوغلے پن نے کئی مرتبہ ملک کے استحکام کو چیلنج کیا ہے۔ یہ منافقت کھلے عام نعروں یا احتجاج کی شکل میں نہیں، بلکہ معاشرتی اور سیاسی مباحث میں چھپی ہوتی ہے۔ بعض گروہ، اصلاحات، آزادی اظہار یا ترقیاتی ایجنڈے کے نام پر اپنی پالیسیوں میں تضاد پیدا کرتے ہیں۔ وہ عوامی اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض اوقات اپنی تنقید کو بیرونی بیانیے کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔ اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ عوام اور ریاست کے درمیان رابطہ متاثر ہوتا ہے اور بیرونی طاقتوں کے لیے ایران کے داخلی حالات کو اپنے مفاد میں پیش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ ایران کی تاریخ میں کئی ایسے مواقع آئے، جب داخلی منافقت نے بیرونی دباؤ کو بڑھانے کا موقع فراہم کیا، لیکن ایرانی قیادت نے ہمیشہ قومی شعور اور اصولوں کو مقدم رکھا۔ داخلی چیلنجز کو سمجھنا اسی لیے ضروری ہے کہ ایران کی مزاحمت کا اصل راز صرف عسکری یا اقتصادی نہیں، بلکہ فکری اور نظریاتی سطح پر ہے۔
ایران میں اختلاف رائے ہمیشہ موجود رہا ہے۔ ایک زندہ معاشرے کے لیے یہ فطری ہے، مگر اختلاف کی نوعیت پر غور ضروری ہے۔ بعض حلقے اپنے اختلاف کو بیرونی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ کر دیتے ہیں۔ وہ ناخواستہ عالمی بیانیے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یہ بیانیہ ایران کو غیر مستحکم اور منقسم دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ایران کی تاریخ میں ایسے کئی مواقع آئے، جب داخلی اختلافات کو طاقتور بیرونی طاقتوں نے بڑھاوا دیا، مگر ایرانی قیادت نے ہمیشہ اس خطرے کو سمجھ کر اسے سیاسی اور فکری حکمت کے ذریعے خنثی کیا۔ داخلی اختلاف اور فکری انحراف کے درمیان فرق کو پہچاننا ہی ایران کی مزاحمت کا بنیادی راز ہے۔ اس نے قوم کو متحد رکھا اور بیرونی طاقتوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا، جس میں ایران کے رہبر اعلیٰ کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کی قیادت صرف آئینی یا سیاسی نہیں، بلکہ یہ ایک فکری اور اخلاقی رہنمائی ہے۔ ان کی طاقت عسکری برتری میں نہیں، بلکہ خدائی اصولوں پر عمل پیرا ہونے، اخلاقی استقامت اور اصولی قیادت میں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قوم اگر فکری طور پر کمزور ہو جائے تو عسکری طاقت بھی مؤثر نہیں رہتی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ثقافتی یلغار، ابلاغی جنگ اور داخلی نفوذ کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ ان کے نزدیک اصلاحی تنقید قوت بنتی ہے، مگر بیرونی ایجنڈے سے جڑا اختلاف کمزوری پیدا کرتا ہے۔ بدون تردید ان کی قیادت نے ایران کو داخلی اور خارجی چیلنجز میں ثابت قدم رکھا۔ یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ ایران آج صرف فوجی یا اقتصادی دباؤ سے نہیں لڑ رہا۔ اسے ثقافتی اور ابلاغی محاذ پر بھی چیلنجز درپیش ہیں۔ عالمی میڈیا اور بعض داخلی حلقے اس بیانیے کو بڑھاوا دیتے ہیں، جو ایران کو غیر مستحکم دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔ اطلاعات، رپورٹیں اور میڈیا کی تشریحیں اکثر حقیقت سے مختلف ہوتی ہیں۔ ایران نے اس کا مقابلہ شعوری بیداری، قومی شعور اور نظریاتی استقامت کے ذریعے کیا۔ ثقافتی اور فکری محاذ پر یہ جنگ طویل اور پیچیدہ ہے۔ ہر موقف، ہر بیان اور ہر رپورٹ کو ایرانی معاشرے نے تحمل اور بصیرت سے پرکھا۔ یہی وجہ ہے کہ ایران اپنے داخلی اتحاد اور بیرونی مزاحمت کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہے۔
ایران کی نوجوان نسل فکری طور پر متحرک ہے۔ وہ اصلاحات اور قومی خود مختاری کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ بعض اوقات نوجوانوں کے خیالات کو بیرونی بیانیے سے جوڑا جاتا ہے، جس سے داخلی اختلاف بڑھتا ہے۔ ایران نے نوجوانوں کو تعلیم، ثقافت اور مذہبی شعور کے ذریعے آگاہ کیا۔ رہبر اعلیٰ نے بھی نوجوان نسل کی تربیت کو مرکزی حیثیت دی۔ اسی وجہ سے ایران کی مزاحمت صرف پختہ قیادت تک محدود نہیں رہی، بلکہ یہ پوری قوم کی فکری استقامت میں تبدیل ہوگئی۔ پاکستانی میڈیا میں ایران کے حوالے سے بعض رپورٹس غیر متوازن اور صحت پر مبنی نہیں۔ اکثر تجزیئے مغربی میڈیا کے فریم میں ڈھلے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ زمینی حقائق کے بجائے تشویشناک تاثر کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ رپورٹنگ ایران کے اصل حالات کو غلط انداز میں پیش کرتی ہے۔ اس سے قاری کی رائے متاثر ہوتی ہے اور بین الاقوامی بیانیے کو تقویت ملتی ہے۔ ایران کی حقیقت، اس کی فکری و نظریاتی مزاحمت اور داخلی استحکام اکثر ان رپورٹس میں نظر انداز ہوتا ہے۔
ایران کا داخلی نظام صرف دباؤ برداشت نہیں کرتا، بلکہ وقت کے ساتھ ارتقا پذیر بھی ہے۔ داخلی منافقت کا مقابلہ صرف سختی سے ممکن نہیں۔ شفاف حکمرانی، سماجی انصاف اور عوامی اعتماد ہی وہ عوامل ہیں، جو فکری انحراف کو کمزور کرسکتے ہیں۔ ایران میں اصلاحات جاری ہیں اور معاشرہ جمود کا شکار نہیں۔ عوامی شعور، فکری بحث اور سیاسی مشاورت کے ذریعے ایران نے اپنے اندرونی چیلنجز کو کم کیا۔ یہ عمل ایران کی مزاحمت کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ایران کی مزاحمت صرف عسکری یا سیاسی نہیں ہے۔ یہ ایک فکری اور نظریاتی جدوجہد ہے۔ اصل معرکہ سرحدوں پر نہیں بلکہ ذہنوں اور بیانیوں میں ہے۔ بیرونی دباؤ اور داخلی آزمائش کے امتزاج کو سمجھے بغیر ایران کی ثابت قدمی کو سمجھنا ممکن نہیں۔ کسی بھی قوم کے لیے سب سے بڑا خطرہ بیرونی دشمن نہیں، بلکہ داخلی فکری انتشار ہے۔ ایران کی کہانی زوال کی نہیں بلکہ صبر، شعور، قیادت اور فکری مقاومت کی مسلسل جدوجہد کی داستان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کی مزاحمت سب سے بڑا خطرہ اور نظریاتی ہے کہ ایران اور بیرونی اور سیاسی اور داخلی نہیں بلکہ کو سمجھنا قیادت نے ایران کے ایران نے اور فکری فکری اور کے ذریعے ضروری ہے کے ساتھ ہوتا ہے کی کوشش کے لیے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔