برمی بنگالی باشندے مارچ میں بھرپورشرکت کرینگے ‘نور حسین اراکانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان برمیز ویلفیئر آرگنائز یشن اور برمی بنگالی اتحاد کے صدر نورحسین اراکانی نے اراکان آباد کورنگی ،اتحاد کالونی ،سوکواٹر ،بلال کالونی ،برمی کالونی لانڈھی میں برمی بنگالی زبان بولنے والے پاکستانی باشندوں سے ملاقات کی ۔نورحسین اراکانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہی ہمیشہ برمی بنگالی باشندوں کے حقیقی اور شناختی کارڈ جیسے بنیادی مسائل حل کیے ہیں ۔حقوق کراچی کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ آوازاٹھائی ہے ۔انھوں نے برمی بنگالی باشندوں کو آج شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام جینے دو کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ برمی باشندے آج حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہونے والے تاریخی ’’ جینے دو کراچی مارچ‘‘میں بھرپور شرکت کرینگے اورسندھ حکومت کی جانب سے کراچی کی عوام کے ساتھ ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاٹھائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برمی بنگالی
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔