پشاور میں 2020 سے اب تک مزید 1600 پلازوں کی منظوری دی گئی جن میں تقریباً 100 کثیر المنزلہ عمارتیں بھی ہیں لیکن یہاں بھی حفاظتی اقدامات پر عمل مناسب طریقے سے نہیں ہورہا۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور کی بلند عمارتوں میں بھی آگ بجھانے کے مکمل انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی گل پلازہ میں رونما ہونے والے سانحے نے کئی جانیں نگل لیں اور اب یہی خطرہ پشاور میں بھی موجود ہے جہاں کمرشل پلازوں کی تعداد تقریباً 4 ہزار ہے۔ پشاور میں 2020 سے اب تک مزید 1600 پلازوں کی منظوری دی گئی جن میں تقریباً 100 کثیر المنزلہ عمارتیں بھی ہیں لیکن یہاں بھی حفاظتی اقدامات پر عمل مناسب طریقے سے نہیں ہورہا۔ کراچی گل پلازہ واقعہ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت بھی حرکت میں آ گئی جبکہ کمرشل بلڈنگز میں اسٹینڈرڈز کے نفاذ کے لیے متعلقہ حکام کو ذمہ داریاں بھی سونپ دیں۔ ان اسٹینڈرڈز میں انسپیکشن کا جامع نظام، حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی سروسز کا بندوبست شامل ہے۔ 

کمرشل پلازوں اور ہائی رائزبلڈنگز کے معاینہ کے لیے چند ماہ قبل باقاعدہ خیبر پختونخوا بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنزکے نام سے ایک اتھارٹی بھی قائم کی گئی۔ تاہم یہ اتھارٹی ابھی تک کوئی مؤثر کارروائی نہ کرسکی جبکہ بیشترعمارتوں میں قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اتھارٹی نے دسمبر 2024 میں 68 صفات پر مشتمل اسٹینڈرڈز بھی جاری کیے تھے۔ تجارتی مراکز میں قوانین کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز اتھارٹی نوٹس جاری کرتی ہے تاہم جرمانہ یا سزا دینا ضلعی انتظامیہ کا اختیار ہوتا ہے۔ نوٹس کے بعد جرمانہ صرف 5 ہزار روپے تک محدود ہے جبکہ چند روز کی قید کا اطلاق بھی کبھی کبھار ہوتا ہے۔

ہائی رائز بلڈنگز میں لازمی آلات میں فائر الارم اور فائر ایکسٹنگوشر سسٹمز،ایمرجنسی ایگزٹ اورایمرجنسی لائٹنگ شامل ہے۔ اسی طرح چھوٹے پلازوں میں بھی بنیادی حفاظتی آلات جیسے فائر الارم، ایگزٹ اور سیفٹی پلان رکھنا لازمی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف