مریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، علی لاریجانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔
علی لاریجانی کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ مصنوعی میڈیا کے ذریعے جنگ کے ماحول بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگی ماحول کے برعکس مذاکرات کے ڈھانچے کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دے دی۔
ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔