لاہور: 6 تا 8 فروری بسنت کی اجازت، پتنگوں اور ڈور کی فروخت آج سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
— فائل فوٹو
لاہور میں بسنت کے لیے پتنگوں اور ڈور کی فروخت آج سے شروع ہوگئی۔ بسنت کے دوران پتنگ سازی یا فروخت کے لیے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ صرف رجسٹرڈ سیلز پوائنٹس پر ہی پتنگیں اور ڈور مل سکے گی۔
پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کے ٹریڈرز کی رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ صرف منظور شدہ سائز کی پتنگیں ہی بنائی جائیں گی، کاٹن کے 9 دھاگوں والی ڈور کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چرخی، تیز مانجھا، نائلون یا پلاسٹک کی ڈور استعمال کرنا جرم ہوگا، جبکہ موٹرسائیکل سوار لوہے کی حفاظتی راڈ لگائیں گے۔
اس سے قبل پتنگ بازی کے شوقین بڑی تعداد میں رات 12 بجے سے بھی پہلے اندرون لاہور موچی گیٹ پتنگیں اور ڈور خریدنے جا پہنچے، مگر دکانداروں نے کہا کہ دکانیں صبح کھلیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پتنگیں اور ڈور صرف رجسٹرڈ افراد ہی خرید سکیں گے۔
خیال رہے کہ لاہور میں بسنت صرف پتنگ بازی نہیں روزگار سے جڑی ایک صعنت تھی۔ 2007 میں بسنت پر پابندی سے پتنگ سازی اور ڈور کے کاروبار سے وابستہ ڈھیروں خاندان معاشی مشکلات کا شکار رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت ہر سال منانے کے لیے سب کی ذمے داری ہے کہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ اور ڈور کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔