مری کی خوبصورتی کو چار چاند، شہر روشنیوں سے سجا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جدید اور دیدہ زیب چراغاں کیا گیا ہے، جس سے مری رات کے وقت ایک حسین منظر پیش کرنے لگا ہے۔ مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، لوئر بازار، اپر بازار اور دیگر اہم مقامات پر لائٹس کی تنصیب سے شہر کی رونق دوبالا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: بسنت، ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں سمیت مختلف مذہبی تہواروں کی بحالی کا اعلان
یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کیا گیا ہے، جس کا مقصد مری کو ایک خوبصورت، محفوظ اور سیاح دوست مقام بنانا ہے۔ چراغاں نہ صرف سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے بلکہ مقامی افراد بھی اس خوبصورتی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کی صفائی، ٹریفک کی بہتری اور دیگر سہولیات پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ سیاحوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے جدید سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
سیاحوں نے چراغاں کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مری کی کشش میں مزید اضافہ ہوا ہے اور رات کے وقت سیر و تفریح کا لطف دوبالا ہوگیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ مری کو پاکستان کے بہترین سیاحتی مقامات میں نمایاں مقام دلایا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان چراغاں روشنیاں مری مریم نواز ملکہ کوہسار وزیراعلٰی پنجاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان روشنیاں مریم نواز ملکہ کوہسار گیا ہے مری کی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔