WE News:
2026-07-24@02:05:00 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

سری لنکا نے بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ اعلان کردیا۔

سری لنکن ٹیم کی سربراہی داسون شناکا کریں گے، اس کے علاوہ اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کامینڈو مینڈس، چریتھ اسلنکا، جنیتھ لیاناگے شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CricTracker (@crictracker)

اسکواڈ میں ہسارنگا، ڈی ویللاجے، مہیش تھیکشنا، چمیرا، ایشان ملنگا، متھیشا پتھیرانا اور دیگر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری کو ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔

دوسری جانب پاکستان نے تمام تر تحفظات کے باوجود آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسکواڈ کا اعلان ٹی20 ورلڈ کپ سری لنکا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکواڈ کا اعلان ٹی20 ورلڈ کپ سری لنکا وی نیوز ٹی20 ورلڈ کپ سری لنکا

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم