کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کہاں لکھا ہےکون سے آئین میں لکھا ہےکراچی کو  وفاق کے حوالے کیا جائےگا ؟سانگھڑ میں میڈیا سےگفتگو  میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کے واقعے پر سیاست کی جارہی ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں کچھ خامیاں ہیں، سانحے کی اصل وجوہات کا پتہ کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہےکہ گل پلازہ  میں جتنی دکانیں تھی اتنی ہی بنائیں گے، حکومت کا ہدف 2 سال کے اندر گل پلازہ کی تعمیر نو ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ  واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، 80 افراد جاں بحق ہوئے، ہم نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو تحقیقات کے لیے لکھا ہے۔

ایران سے کشیدگی، امریکی جوائنٹ چیف کی اسرائیلی چیف آف اسٹاف سے پینٹاگون میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: گل پلازہ لکھا ہے کا کہنا

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن