جولائی 2025 ء تا جنوری 2026ء : ایف بی آر 372 ارب ہدف سے کم حاصل کر سکا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-01-17
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ایف بی آر رواں مالی سال جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک 372 ارب روپے ہدف سے کم حاصل کر سکا۔ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق ایف بی آر 30 جنوری 2026 تک 986 ارب روپے ٹیکس وصول کر سکا، جنوری کیلئے ایف بی آر کا ہدف 1 ہزار 31 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، جنوری سے مارچ کے دوران سپر ٹیکس کی مد میں 200 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔دستاویز کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران ایف بی آر مجموعی طور پر 7 ہزار 147 ارب روپے جمع کر سکا، جنوری میں انکم ٹیکس کی مد میں 452 ارب روپے کی نسبت کلیکشن 465 ارب روپے رہی، سیلز ٹیکس کا ہدف 387 ارب روپے مختص تھا اور کلیکشن 352 ارب روپے تک رہی۔اسی دوررانیہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ہدف 126 ارب روپے کا ہدف تھا مگر اب تک کلیکشن 107 ارب روپے جمع ہوسکے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ٹارگٹ 65 ارب روپے جبکہ کلیکشن 61 ارب روپے تک رہی۔جنوری کے دوران 47 ارب اور جولائی سے جنوری 340 ارب روپے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 314 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے تھے، آئی ایم ایف سے مارچ 2026 تک 9917 ارب ٹیکس محصولات جمع کرنے کا معاہدہ ہے۔ایف بی آر کو دو ماہ کی مدت میں مزید 2 ہزار 765 ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے، جولائی سے جنوری کیلئے ایف بی آر کا ہدف 7 ہزار 521 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ میں 6 ہزار 699 ارب روپے ٹیکس کلیکشن تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر کی مد میں ارب روپے کے دوران کا ہدف کر سکا
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :