Jasarat News:
2026-07-24@01:56:05 GMT

ماتلی، ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام ، مسافروں کی جان خطرے میں

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (جسارت نیوز) تعلقہ ماتلی جو کہ تین اضلاع کا اہم سنگم ہے، وہاں حیدرآباد، بدین اور اندرونِ سندھ کے روٹس پر ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام ہو چکی ہے جس کے باعث مسافروں کی جانیں شدید خطرے میں ہیں۔ حیدرآباد سے بدین، ڈگری، عمرکوٹ، نوکوٹ اور کراچی کے لیے چلنے والی وین اور کوسٹر سروسز میں ٹریفک اور حفاظتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں اور ہزاروں مسافر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ ان روٹس پر ٹرانسپورٹ مافیا اس قدر طاقتور ہے کہ کسی بھی قانون کی پاسداری کرنا اس کے لیے غیر ضروری بن چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد وینوں اور کوسٹروں میں غیر معیاری اور غیر قانونی سی این جی ٹنکیاں نصب کی گئی ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے یا دھماکے کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین نے ان گاڑیوں کو ‘‘چلتے پھرتے بم’’ قرار دیا ہے۔ خصوصاً حیدرآباد سے بدین کے درمیان چلنے والی کوسٹر سروسز میں ٹریفک قوانین کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں جہاں گاڑیوں میں حد سے زیادہ اوور لوڈنگ کے ساتھ ساتھ مسافروں کو کھلے عام چھت پر بٹھایا جا رہا ہے، ماضی میں متعدد بار چھت سے گر کر مسافر جاں بحق یا زخمی ہو چکے ہیں مگر ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ تشویشناک پہلو یہ بھی ہے کہ ان روٹس پر چلنے والی بیشتر گاڑیوں کے ڈرائیور نہ تو تربیت یافتہ ہیں اور نہ ہی ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے، جو متعلقہ اداروں کی سنگین غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ ایس ٹی آر ایس (سندھ ٹرانسپورٹ ریگولیٹری اتھارٹی) کے مقرر کردہ کرایوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافروں سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے جس پر احتجاج کرنے پر کنڈکٹرز اور مسافروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات روزانہ پیش آ رہے ہیں۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل