Jasarat News:
2026-07-24@01:51:28 GMT

سانحہ گل پلازہ: ریاستی غفلت اور حفاظتی انتظامات پر سوالات

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے ایک بار پھر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس المناک واقعے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ اربوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔گل پلازہ آگ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ کراچی میں حفاظتی انتظامات کی ناکامی اور ریاستی غفلت کی ایک واضح مثال ہے۔ یہ واقعہ 2011 میں بلدیہ فیکٹری سانحے کی یاد تازہ کرتا ہے، جس میں 260 بے گناہ مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے باوجود اس نوعیت کے سانحات کے بعد کیے گئے وعدے اور انکوائریاں عملی نتائج میں تبدیل نہیں ہو سکیں۔ کراچی میں کاروبار کی تیزی سے توسیع کے ساتھ بنیادی شہری سہولیات جیسے پانی، بجلی، گیس اور ٹریفک کے انتظامات کی کمی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور حفاظتی ضوابط کی غیر مؤثر عملداری شہری زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ذمہ دار ادارے مؤثر اقدامات کریں، بڑے تجارتی مراکز اور فیکٹریز میں حفاظتی انتظامات کو سختی سے نافذ کریں اور شہریوں کے بنیادی حقوق یعنی محفوظ زندگی اور باعزت روزگار کو یقینی بنائیں۔ اگر یہی رویہ جاری رہا تو مستقبل میں مزید سانحات کی توقع کرنا غیر حقیقی نہیں۔

 

محمد سلیم گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف