اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف  کی دعوت پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کل پہلے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 اور 4 فروری 2026ء  کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا  وفد بھی ہوگا جس میں کابینہ کے سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی جب کہ مہمان صدر کا پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے، تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے، بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی  و عوامی روابط کے شعبوں میں پیش رفت کے امکانات پر گفتگو کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قازقستان کے صدر

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

???? TOSS & PLAYING XI ????

Pakistan win the toss and opt to field first ????

Unchanged team for the second ODI ????????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/fj13lMs1Wv

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

آسٹریلیا نے بلی اسٹینلیک کی جگہ ایڈم زیمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں سے با آسانی فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی