City 42:
2026-07-24@01:23:45 GMT

لاہور میں بسنت کے لیے 2,276 مجاز سیل پوائنٹس قائم

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

سٹی42: کمشنر لاہور مریم خان نے بتایا ہے کہ لاہور میں پتنگ اور ڈور کی فروخت کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار 276 سیل پوائنٹس کو اجازت دی گئی ہے تاکہ شہری محفوظ انداز میں بسنت منا سکیں۔

کمشنر لاہور کے مطابق ہر مجاز سیل پوائنٹ پر پتنگ بازی کا سامان کیو آر کوڈ اور این او سی کے تحت فروخت کیا جا رہا ہے۔ اندرونِ لاہور کے ریڈ زون کے علاوہ شہر کے تمام علاقوں میں یہ سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے

مریم خان نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بسنت کے موقع پر صرف کیو آر کوڈ والا سامان ہی خریدیں تاکہ غیر قانونی اور خطرناک ڈور کے استعمال سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر این او سی اور کیو آر کوڈ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر لاہور کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے تحت کوئیک رسپانس ٹیمیں شہر بھر میں قائم سیل پوائنٹس کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور انتظامیہ بسنت کے دوران صفائی، آگاہی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا

یاد رہے کہ شہر میں بسنت 6،7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی، اس سلسلے میں لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی فروخت شروع ہوگئی۔پہلے ہی دن کھڑکی توڑ رش ، پتنگ اور ڈور کی خریداری کے لیے موچی گیٹ اندرون شہر کے گڈی بازار میں رش لگ گیا۔پتنگ اور ڈور کی قیمتوں نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے۔ایک تاوا گڈا اور پتنگ 400 ، ڈیڑھ تاوا 5 سے 6 سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈور کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔ دو پیس پِنا ساڑھے 4 سے 5ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

بسنت:پولیس کی تیاری مکمل،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  کارروائی ہو گی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 سیل پوائنٹس ڈور کی کے لیے

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا