اسرائیل کا ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو غزہ میں کام سے روکنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو غزہ میں کام سے روکنےکا فیصلہ کرلیا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز غزہ میں اپنے مقامی کارکنوں کی فہرست دینے میں ناکام رہا ہے۔
دوسری جانب تنظیم نے اقدام کو غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ قرار دے دیا، کہا کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو ناممکن انتخاب پر مجبور کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔