پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم فروخت کے دباؤ سے مندی چھا گئی۔کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 184,789.71 تک پہنچا تاہم بروکرز کے تحفظات کے باعث تیزی جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گئی۔اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد کھونے کے بعد 1150 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ سے 183,021 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 986 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1836پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 84 ہزار 174پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 6042 پوائنٹس کی کمی کے ایک لاکھ 82 ہزار 338 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سٹاک ایکسچینج میں پوائنٹس کی ایک لاکھ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔