City 42:
2026-07-24@01:21:06 GMT

فروری کے آغاز میں کتنی تعطیلات کا اعلان؟ جانیں مکمل تفصیل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

ویب ڈیسک:  پنجاب حکومت کی جانب سے شبِ برات کے موقع پر بدھ 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا، جس کے باعث شہری پانچ کے بجائے چار دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

حکومتِ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر 6 فروری کو لاہور میں بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو بسنت کی تقریبات میں بھرپور اور محفوظ انداز میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس تعطیل کی منظوری صوبائی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر دی۔

حافظ آباد: جیولر شاپ سے سونے کا پورا باکس چرانے والی نوسر باز خاتون گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب 5 فروری کو یومِ کشمیر کی تعطیل، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے باعث ایک ساتھ چار دن کا لانگ ویک اینڈ منائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عوام اس وقفے کو آرام، تفریح اور توانائی بحال کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، جس کا اطلاق وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور بیشتر نجی دفاتر پر بھی ہوگا۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

سیکرٹری بورڈ آف ریونیو آصفہ مرتضیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست,جواب طلب

یومِ کشمیر ہر سال کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے، جس کے دوران ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے تھیں جبکہ بسنت کے باعث لاہور میں جمعہ کی تعطیل کا فیصلہ ٹریفک دباؤ کم کرنے اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچے بسنت کی تقریبات میں اہلِ خانہ کے ہمراہ شریک ہوں تاکہ نظم و ضبط اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت کے طلبا و اساتذہ کیساتھ نشست

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فروری کو

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا