حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی آئیں یا سیٹ خالی کریں: وزیرِ اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی میں آئیں یا سیٹ خالی کریں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھی حافظ نعیم الرحمٰن کا دھرنا دینے کا بیان سنا ہے، انہیں سندھ اسمبلی کی سیٹ ملی ہے، وہ اپنے حلقے کے عوام کا خیال کریں، حلف لیں، یہ صاحب تو اسمبلی میں آتے نہیں اور نہ ہی آئین کے مطابق حلف اٹھاتے ہیں، جنہیں وہ قبضہ حکومت کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آئی ہے، عوام نے پیپیلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب ہم بڑی شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کے خلاف سختی کریں گے، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے۔
مراد علی شاہ نے سانحۂ گل پلازا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہمیں فیصلے کرنے ہوں گے ہم وہ کریں گے، جس کے خلاف کارروائی کرنی تھی، ہم نے کی ہے، جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھا ہے، چیف جسٹس نے ٹرم آف ریفرنس کا کہا ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان نے متاثرین کے گھر جا کر تعزیت کی، مگر کیمرے نہیں لے گئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ اس سانحے کی تشہیر کی جا رہی ہے، مجھے اعتراض ان پر ہے جو اس سانحے کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں، سانحے میں جن کی جان گئی حکومت ہر اس شخص کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحۂ گل پلازا میں تقریباً 80 افراد شہید ہوئے، سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے دیں گے، گل پلازا کے ہر دکاندار کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب نے سندھ حکومت کی تعریف کی، 2018ء میں ہم تقریباً پولیو سے نجات پا چکے تھے، سندھ میں پولیو کے کیس نہیں آ رہے تھے، 2018ء کی عبوری حکومت نے انسدادِ پولیو پر توجہ نہیں دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔