چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر کمبوڈیا پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز

نوم پنہ، کمبوڈیا (آئی پی ایس)
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی آج ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ پہنچ گئے، جہاں وہ مملکتِ کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔


نوم پنہ پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ کا پرتپاک اور باوقار استقبال کمبوڈیا کی سینیٹ اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ استقبالی وفد میں کمبوڈیا کی سینیٹ کے سیکنڈ نائب صدر عزت مآب ڈاکٹر تھُن واتھنا، سینیٹ کی پہلی کمیٹی کے چیئرمین اور کمبوڈیا–پاکستان سینیٹ فرینڈشپ گروپ کے سربراہ عزت مآب نگی چن پھال، پانچویں کمیٹی کے چیئرمین عزت مآب ڈاکٹر چھِو یی سانگ، ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول و بین الاقوامی تعلقات عزت مآب نگوئن سوکینگ اور کمبوڈیا میں پاکستان کے سفیر عزت مآب ظہیرالدین بابر تھیہم شامل تھے۔


خوشگوار سفارتی روایت کے تحت پاکستان کے سفیر ظہیرالدین بابر تھیہم کمبوڈین ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول نگوئن سوکینگ نے طیارے کے اندر جا کر بذاتِ خود چیئرمین سینیٹ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا ، جو دونوں ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ وفد میں سینیٹر زرقا سہروردی، سینیٹر عابد شیر علی، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو اور چیئرمین سینیٹ کی مشیر محترمہ مصباح کھر شامل ہیں۔


استقبالی تقریب کے بعد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی عزت مآب نگی چن پھال کے ہمراہ ہوٹل روانہ ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ کو دیا گیا پُرتپاک استقبال پاکستان اور کمبوڈیا کے مابین خوشگوار، دوستانہ اور مستحکم تعلقات کا مظہر ہے اور اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سائیکلنگ کے فروغ کیلیے بڑا اقدام خیبرپختونخوا حکومت انسداد دہشت گردی کیلئے صوبائی ادارے مضبوط کرے: وزیراعظم پاکستان میں سونا سستا، آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی حسن ابدال: صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ