“سب ختم ہو گیا” کا بیانیہ دم توڑ گیا؛ لیپ ٹاپ محض مشین نہیں ریاست کا نوجوانوں کے خوابوں پر اعتماد ہے: سیدہ آمنہ بتول ،فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)

وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن، ایم این اے سیدہ آمنہ بتول نے کہا ہے کہ کافی شاپس اور قہوہ خانوں میں بیٹھ کر پاکستان کے مستقبل سے متعلق مایوسی پھیلانے والا بیانیے کی حقیقت بہت کمزور ہے، اصل حقیقت وہ لیپ ٹاپ ہے جو نوجوان کے ہاتھ میں ‘مستقبل کی چابی’ بن کر اسے عالمی معیشت سے جوڑ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام ، سیدہ آمنہ بتول نے قہوہ خانوں اور سوشل میڈیا پر جاری “سب ختم ہو گیا” کے نعروں کا موازنہ نوجوانوں کی عملی جدوجہد سے کرتے ہوئے کہا کہ “ڈوم اینڈ گلوم” کی کہانیاں وائرل تو ہو سکتی ہیں مگر ان میں دم نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں کچھ لوگ بیٹھ کر صرف باتیں کر رہے ہیں، وہاں پاکستان کے ‘ڈیجیٹل نیٹو’ نوجوان اپنے لیپ ٹاپس پر بیٹھ کر مصنوعی ذہانت اور ای کامرس کے ذریعے ملک کی نئی پہچان بنا رہے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت دیے جانے والے لیپ ٹاپس کو محض ایک الیکٹرانک مشین نہ سمجھا جائے، بلکہ یہ ان نوجوانوں کے لیے ایک ‘گیٹ وے’ ہے جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے تھے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا دفتر ہے، آپ کی یونیورسٹی ہے اور آپ کا تخلیقی سٹوڈیو بھی۔ ریاست آپ کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہمیں آپ کے خوابوں پر یقین ہے اور ہم ان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قہوہ خانوں کی بحث میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اس کنیکٹیویٹی کو استعمال کریں تاکہ آپ لاہور یا کراچی میں بیٹھ کر سلیکون ویلی، لندن اور ٹوکیو کے ٹیلنٹ کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فری لانسرز اور ڈویلپرز اس وقت پاکستان کے لیے زرمبادلہ کما رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت کرنے والوں کے لیے سرحدیں اب کوئی معنی نہیں رکھتیں۔

سیدہ آمنہ بتول نے واضح کیا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی کسی سیاسی ہمدردی یا خیرات کی بنیاد پر نہیں بلکہ مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت کے ذریعے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی قیادت میں ہمارا مقصد نوجوانوں کو وسائل فراہم کرنا ہے، اب شاہکار تخلیق کرنا ان کا کام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے میں تقرری و تبادلے، کامران بخت کو ڈی جی ایچ آر کا چارج مل گیا،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے، کامران بخت کو ڈی جی ایچ آر کا چارج مل گیا،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں عالمی بینک گروپ کی اہم معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیراعظم چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر کمبوڈیا پہنچ گئے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعظم یوتھ پروگرام سیدہ آمنہ بتول نے فوکل پرسن انہوں نے سب نیوز رہے ہیں بیٹھ کر لیپ ٹاپ کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف