رکن پنجاب اسمبلی نے دوران اجلاس عظمیٰ بخاری کو جھوٹی قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
لاہور:
رکن پنجاب اسمبلی خالد نثار ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جھوٹی قرار دے دیا۔
ایوان میں دیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں اور بیٹی کے کھلے مین ہول میں گرنے کی سچ خبر کو یہ آکر کہتی ہیں کہ خبر جھوٹی ہے، یہ عظمیٰ بخاری نہیں عظمی جھوٹی ہیں، انہیں ایوان میں آکر معافی مانگنی چاہیے۔
چیئر پرسن شوکت راجہ نے خالد ڈوگر کو مزید بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ وہ قابل احترام منسٹر ہیں میں آپ کے الفاظ حذف کرتا ہوں۔
پارلیمانی سیکریٹری خالد رانجھا نے ایوان میں گفتگو میں کہا کہ وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے میڈیا پر آکر نہ صرف لواحقین سے معافی مانگی بلکہ پوری قوم سے مانگی، یہ اخلاقی جرأت کسی کسی میں ہوتی ہے، اس اخلاقی جرأت کا مظاہرہ عظمی بخاری نے کیا اس لیے ان کو تنقید کا نشانہ بنانا غلط ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔