یوکرین سخت مراعات دینے کو تیار ہو چکا ہے، یورپ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
یوکرین کیجانب سے "سخت مراعات" کے دیئے جانیکی ضرورت کا اعتراف کرتے ہوئے یورپی یونین کی سیکرٹری خارجہ امور نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اس کام کیلئے تیار ہو چکا ہے! اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی سیکرٹری خارجہ امور کایا کالس نے یوکرین کی جانب سے "سخت مراعات" کے دیئے جانے کی ضرورت کو تسلیم کر لیا ہے۔ اوسلو سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران کایا کالس کا کہنا تھا کہ یوکرین، روس کے ساتھ امن معاہدے کے لئے "سخت مراعات" دینے کو تیار ہو چکا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق، یورپی یونین کی سیکرٹری خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ جو کچھ ہم اب دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ یوکرین کے باشندوں پر "بہت مشکل مراعات" قبول کرنے کے لئے شدید دباؤ ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سخت مراعات تیار ہو
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔