بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی لازوال محبت کی کہانی میں معروف اداکارہ نیلم کوٹھاری کا ایک غیر متوقع مگر اہم کردار بھی شامل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی کروڑوں کی لگژری گھڑی نے سب کو حیران کردیا، اس میں کیا خاص ہے؟

یہ دلچسپ انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب نیلم کوٹھاری نے بطور سرپرائز مہمان بھارتی ریئلٹی شو انڈین آئیڈل میں شرکت کی۔ اس موقعے پر فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی اداکارہ نے شاہ رخ خان سے ہونے والی ایک یادگار گفتگو کا ذکر کیا۔

نیلم کوٹھاری کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک بار انہیں بتایا تھا کہ گوری اور میری شادی کی ایک وجہ تم بھی ہو۔

اداکارہ نے بتایا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان دونوں ہی نیلم کی مقبول فلموں اور اداکاری کے مداح رہے ہیں۔

نیلم نے کہا کہ شاہ رخ نے مجھے بتایا کہ جب میں فلموں میں کام کر رہی تھی تو وہ خود بھی میرے بڑے مداح تھے اور گوری بھی میری مداح تھیں لہٰذا دونوں ایک ساتھ میری فلمیں دیکھنے جایا کرتے تھے اور یوں ان کی محبت کا آغاز ہوا۔

اس طرح نیلم شاہ رخ اور گوری کے افیئر کے پنپنے کی ایک وجہ بنیں۔

نیلم کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کی فلمیں بھارتی سنیما کی سب سے مشہور حقیقی محبت کی کہانی میں پیغام محبت کا کردار ادا کر جائیں گی۔

ان کی سپر ہٹ فلموں میں لوو 86، افسانہ پیار کا، الزام اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے اس دور کے نوجوانوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

یہ انکشاف نہ صرف بالی ووڈ ستاروں کی زندگیوں کے آپسی تعلق کو اجاگر کرتا ہے بلکہ اس بات کی بھی مثال ہے کہ کس طرح فلم اور فن بعض اوقات ذاتی رشتوں پر غیر متوقع اثر ڈال دیتے ہیں۔

کام کے محاذ پر بات کی جائے تو نیلم کوٹھاری آخری بار سنہ 2020 میں ویب سیریز دی فیبیولس لائیوز آف بالی ووڈ وائیوز میں نظر آئی تھیں۔ اب وہ جلد ہی بھاونا پانڈے اور ماہیپ کپور کے ساتھ کوئز شو ویل آف فارچون میں جلوہ گر ہوں گی جس کی میزبانی اکشے کمار کریں گے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کی بے حد متوقع فلم کنگ 24 دسمبر 2026 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکارہ نیلم بالی ووڈ شاہ رخ اور گوری کی لو اسٹوری شاہ رخ خان گوری.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکارہ نیلم بالی ووڈ شاہ رخ خان گوری شاہ رخ خان بالی ووڈ اور گوری

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟