امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گریمی ایوارڈز 2026 کے میزبان ٹریور نوح کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: گریمیز 2025: البم آف دی ایئر کا ایوارڈ کس کے حصے آیا؟

یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ٹریور نوح نے ایوارڈ شو کے دوران جیفری ایپسٹین سے متعلق ایک مذاق میں ٹرمپ کا حوالہ دیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹریور نوح نے گلوکارہ بلی آئیلش کو ان کے گانے وائلڈ فلاور پر ’سونگ آف دی ایئر‘ کا گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔

اس موقعے پر ٹریور نوح نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ وہ گریمی ہے جس کی ہر فنکار خواہش رکھتا ہے، تقریباً اتنی ہی جتنی ٹرمپ کو گرین لینڈ کی خواہش ہے جس سے انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ضم کرنے کے بیانات کی طرف اشارہ کیا۔

ٹریور نوح نے مزید کہا کہ چونکہ ایپسٹین اب موجود نہیں اس لیے انہیں (ٹرمپ کو) بل کلنٹن کے ساتھ گھومنے کے لیے ایک نئے جزیرے کی ضرورت ہے۔ اس بیان پر صدر ٹرمپ سخت برہم ہو گئے۔

مزید پڑھیے: ایپسٹین فائلز کی مزید کھیپ جاری: یہ کونسی معلومات ہیں، اہم شخصیات کے اوسان کیوں خطا ہیں؟

 

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ گریمی ایوارڈز بدترین اور ناقابل دید پروگرام ہیں۔

انہوں نے ٹریور نوح کو ناقص، قابلِ رحم، بے صلاحیت اور جمی کمیل جتنا برا میزبان قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بل کلنٹن کی طرف سے تو بات نہیں کر سکتا لیکن میں کبھی ایپسٹین کے جزیرے یا اس کے آس پاس بھی نہیں گیا اور آج رات کے جھوٹے اور ہتک آمیز بیان سے پہلے مجھ پر کبھی ایسا الزام نہیں لگا حتیٰ کہ فیک نیوز میڈیا نے بھی نہیں۔

قانونی کارروائی کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے وکلا کو ٹریور نوح کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت دینے پر غور کر رہے ہیں اور بھاری ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ایپسٹین کی جنسی اسمگلنگ میں شریک تھے یا نہیں، کچا چٹھا کھلنے کو تیار

ایپسٹین سے متعلق تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جمعے کے روز 30 لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کی گئیں۔ تازہ دستاویزات میں ڈونلڈ ٹرمپ، بل گیٹس اور ایلون مسک سمیت کئی بااثر شخصیات سے متعلق چونکا دینے والے دعوے سامنے آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹریور نوح صدر ڈونلڈ ٹرمپ گریمی ایوارڈز 2026 گریمی ایوارڈز 2026 کے میزبان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹریور نوح صدر ڈونلڈ ٹرمپ گریمی ایوارڈز 2026 گریمی ایوارڈز 2026 کے میزبان گریمی ایوارڈز ٹریور نوح نے کہا کہ

پڑھیں:

کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے

فائل فوٹو

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔

نیب حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں، جن میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں، اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

نیب حکام کے مطابق کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے